• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی اور سنگین دھمکیوں کا الزام‘ عدالتی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی، قابلاعتراض ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ اور سنگین دھمکیوں کے الزام میں ملتان میں تعینات عدالتی اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ گلگشت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 1357/26 کے مطابق سبزہ زار کالونی کی رہائشی گھریلو خاتون سیدہ (ن) کا مؤقف ہے کہ میرا پہلا نکاح ہمراہ ملک جاوید عرصہ تقریباً12،13سال قبل ہوا تھا جس سے میرے تین بچے ہیں،میں نے گھریلو ناچاقی کے باعث طلاق لے لی تھی، ملزم احمد سعید جو کہ میرا قریبی رشتہ دار ہے نے مجھے ورغلا پھسلا کر نکاح کرنے کا جھانسہ دے کر ایک کرائے کے مکان پر رکھا اور مبینہ طور پرمسلسل میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا میں جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو ملزم مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز دکھاتا جو اس نے اپنے موبائل نمبر سے بنا کر اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں مجھے دھمکیاں دیتا اور کہتا کہ تمہاری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دوں گا ،ملزم 28 اگست کو میرے گھر داخل ہو گیا اور میرے ساتھ زیادتی کرنے لگا ،میں نے شور واویلا کیا تووقاص عباس اور علاقہ کے دیگر لوگ بھی وہاں آگئے، جس پر ملزم نےمبینہ طورپر پستول نکال لیا اور دھمکیاں دیں اگر کوئی میرے قریب آیا تو جان سے مار دوں گا میں جوڈیشری میں ملازم ہوں میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ملتان سے مزید