ملتان ( سٹاف رپورٹر) درگاہ عالیہ سیدنا چادر والی سرکارکے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ کے ماموں اور سسر صاحبزادہ پیر سید اجمل حسین شاہ مرحوم کی قل خوانی کی محفل ان کے آبائی شہر خان بیلہ میں منعقد ہوئی، اجتماع میں علماء،مشائخ، مذہبی و سماجی شخصیات اور مریدین سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید اجمل حسین شاہ مرحوم کی شخصیت علم، محبت اور خدمت کا روشن باب تھا، ان کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔