• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی خداداد وارڈ نمبر 11میں سڑک پر پڑنے والا گڑھا شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی خداداد وارڈ نمبر 11 میں سڑک پر کئی روز سے کراؤن فیلئر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، واسا کی غفلت اور متعلقہ افسران کی مبینہ نااہلی کے باعث گڑھے کی تاحال مرمت نہ ہوسکی،سڑک کے درمیان گہرا گڑھا پڑنے سے شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جب کہ کسی بھی وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے، صورتحال سے پریشان اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثات سے بچاؤ کیلئے گڑھے کے قریب میز رکھ کر عارضی حفاظتی انتظام کر رکھا ہے،شہریوں نے واسا حکام سے فوری نوٹس لینے اور کراؤن فیلئر کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید