عباس سوترک کا خواتین جیل کا دورہ

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سماجی رہنما ملک عباس سوترک نے گزشتہ روز ویمن جیل ملتان کا دورہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل سیدہ امبر نقوی سے ملاقات کی اس موقع پر ویمن جیل اور قیدی خواتین کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ملک عباس سوترک نے معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قیدی خواتین کی رہائی کے لیے مالی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔