بجلی کی لائنوں کے نیچے قائم 200سے زائد مکانات، دکان مالکان کو نوٹس جاری

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے 132کے وی لائنز کے نیچے 200سے زائد مکانات، دوکانوں اور عمارتیں تعمیر کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے ہیں کہا گیا ہے کہ خود ہی خطرناک تعمیرات ختم کریں وگرنہ قانونی کاروائی کرکے تعمیرات ہٹائی جائیں گی۔ٹیموں نے عوامی مقامات اور بجلی تنصیبات کے نیچے تعمیرات کرنے والوں کو آگاہی بھی دی ہے اور انہیں ممکنہ طورپر رونما ہونے والے حادثات سے بچانے کے لئے ایس او پیز بارے گائیڈ لائنز بھی دی ہیں۔