• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حشرات کش ادویات کیخلاف مزاحمت بدلتا ہوا مسئلہ ہے‘پروفیسر ڈاکٹر آصف علی

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں کراپ لائف ایشیا، کراپ لائف پاکستان اور ایف ایم سی پاکستان کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے دورہ کیا، جہاں تحفظ نباتات، پیسٹی سائیڈ اسٹیورڈشپ، حشرات کش ادویات کے خلاف مزاحمت کی نگرانی، مشترکہ تحقیق اور طلبہ و فنی ماہرین کی استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ حشرات کش ادویات کے خلاف مزاحمت ایک مسلسل اور بدلتا ہوا مسئلہ ہے، جس کی مؤثر نگرانی مستقل سائنسی عمل کے طور پر جاری رہنی چاہیے، اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈائریکٹر ORIC، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر مرزا عبد القیوم، ڈاکٹر نعیم اقبال اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید