بغیر لائسنس،سٹوریج کا نظام بہتر نہ ہونے پر 2میڈیکل سٹور سیل

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان کی ڈرگ اسکواڈ نے بغیر لائسنس اور سٹوریج کا نظام بہتر نہ ہونے پر دو میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کردیا ۔تفصیل کے مطابق ڈرگ کنٹرولر شیر شاہ احسان لوٹھر نے ڈرگ اسکواڈ کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر روڈ پر واقع مکہ میڈکل سٹور مہراں پلازہ اور نشتر میڈیکل سٹور کو چیک کیا ادویات بغیر فریج کی رکھی ہوئیں تھیں جس پر ڈرگ اسکواڈ نے مذکورہ دونوں میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کر دیا ۔