حقیقی ریاست مدینہ کیلئے جدوجہد کریں گے، امیدوار تحریک لبیک

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار ایم پی اے زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ اسمبلی میں پہنچ کر حقیقی ریاست مدینہ کیلئے جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217 میں تحریک لبیک پاکستان کے جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر علامہ مفتی مظہر حسین چشتی ، قاری یونس قادری ،علامہ عبدالطیف ،ملک اظہر سندیلہ،غازی سکندر اوراہلیاں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔