برزٹہ لائن، 3 منزلہ بوسیدہ خالی عمارت زمین بوس، ایک خاتون زخمی

June 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بزرٹہ لائن چاندی چوک کے قریب 3منزلہ بوسیدہ عمارت زمین بوس ہو گئی ۔ایدھی رضاکاروں کے مطابق مکمل طور پر خالی تھی۔ عمارت میں کسی قسم کی رہائش نہیں تھی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔3منزلہ زمین بوس ہونے والی عمارت اختر نامی شخصی کی ملکیت ہے عمارت میں ایک فیملی موجود تھی ، پروین نامی خاتون ملبہ تلے دب کر معمولی زخمی ہوئی ہے۔ عمارت گرنے سے اختر کی نئے ماڈل کی گاڑی ملبے میں دب گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عمارت کا چھجہ بھی گر گیا تھا ، عمارت کےمالک اختر نے عمارت خالی کرکے اپنی فیملی کے ساتھ قریبی دوسری عمارت میں رہائش اختیار کر لی تھی۔متاثرہ عمارت کے برابر والی یاسین نامی شخص کی 3منزلہ عمارت میں بھی دراڑیں پڑ گئیں ہیں اور اس کا بھی ایک حصہ گر گیاہے۔اطراف میں موجود4 عمارتیں بھی خالی کرا لی گئیں ہیں ، علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ عمارت گرنے کی وجہ علاقے میں پانی کے لیے بنائی جانےوالی ہوزیہ ہے۔