ایسا ریستوران جہاں گاہکوں کو بد دُعائیں دی جاتی ہیں

June 29, 2022

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

آج تک آپ نے جس بھی ریستوران میں کھانا کھایا وہاں کا عملہ آپ سے بڑے ہی تمیز کے ساتھ پیش آیا ہوگا لیکن دُنیا میں ایک ایسا رستوران بھی موجود ہے جہاں کا عملہ اپنے گاہکوں کے ساتھ ناصرف بدتمیزی کرتا ہے بلکہ اُنہیں بد دُعائیں بھی دیتا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں’ کیرنس‘ نامی ایک ریستوران کھولا گیا ہے جو گاہکوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ بد دُعائیں بھی دیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابقریستوران کے عملے کو گاہکوں کو بد دُعائیں دینے، اُن سے بدتمیزی کرنے اور اُنہیں نظر انداز کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اس کے علاوہ ریستوران کی دیواروں پر لگے بینرز پر بھی بدتمیز عملے جیسے ہی پیغامات تحریر کیے گئے ہیں۔

بد دُعائیں دینے کے ساتھ ساتھ عملہ گاہک کا کھانا کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دیتا ہے اور پھر گاہک سے کہتا ہے کہ ’جب کھانا ہو تو یہاں سے اٹھالینا‘۔

ریستوران کے ایک ویٹر نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی بدتمیزی کے جواب میں کسٹمر بھی اُن کے ساتھ بدتمیزی کرسکتا ہے۔