4 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

June 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورا قبرستان کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل راہگیرسےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 21سالہ عبد اللہ خان خٹک جاں بحق اور راہگیر 42 سالہ محمد اعظم زخمی ہوگیا ، سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 27سالہ واجد علی جاں بحق ہوگیا ،اورنگی ٹائون علی گڑھ مارکیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے 22سا لہ جلیل جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں کورنگی ساڑھے3نمبرسیکڑاے میں واقع گھرسے50سالہ امانت مسیح کی پھندا لگی لاش ملی، اورنگی ٹاؤن تارا مال کے قریب واقع گھر سے2روز پرانی70سالہ محمد خان نیازی کی لاش ملی،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی،سول اسپتال کی انتظارگاہ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ، ڈاکٹروں کے مطابق موت طبعی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی عمر 35سال ہے ،لاش سردخانے منتقل کردی، ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں نامعلونوجوان کی لاش بر آمدملی ،پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ،عمر 30سال ہے ، لاش سردخانے منتقل کردی ۔