کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں 42 فیصد بالغ افراد کے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کا تخمینہ ہے، تاہم باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض قلب نے عالمی یوم قلب پر منعقد اسکریننگ کیمپوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بیماری کی بروقت تشخیص، باقاعدہ علاج اور صحت مند عادات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ منتظمین کے مطابق نجی فارما کے تعاون سے پاکستان کے 19 شہروں میں 50 سے زائد مفت ہیلتھ اسکریننگ کیمپ منعقد کیے گئے۔ ان کیمپوں میں 10 ہزار سے زیادہ بالغ افراد کے بلڈ پریشر کی جانچ کی گئی، جبکہ کولیسٹرول ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔