• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار کو شاہراہ قائدین پر غزہ مارچ منعقد کیا جائے گا، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے تحت 4 اکتوبر کو شام 4 بجے شاہراہ قائدین پر غزہ مارچ منعقد کیا جائے گا، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کی استقامت نے دنیا بھر میں نئی تحریک پیدا کردی ہے، غزہ پیس بورڈ، امریکی صدر ٹرمپ کا کردار اور فلسطینیوں کا صبر مسلم حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں غزہ مارچ میں شریک ہوکر اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کریں، غزہ مارچ کی تشہیر کے لیے جمعہ اور ہفتہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل پبلسٹی اور کیمپس بھی لگائے جائیں گے،منعم ظفر خان نے سندھ کے نظام تعلیم اور ایم ڈی کیٹ کے انعقادمیں سنگین بے قاعدگی اور مبینہ کرپشن پر بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں شعبہ تعلیم تباہ حال ہے، پیپلز پارٹی اپنے منشور ”جہالت سب کے لیے“پر تیزی سے گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ 2025میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشن کراچی کے طلبا نے حاصل کی تھیں، ٹاپ ٹین میں سب سے زیادہ طلبا کا تعلق کراچی سے تھا،مگر 2026میں کس کی فرمائش پر نتائج بنائے گئے ہیں،منعم ظفر خان نے کہا کہ حکومت صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے کے اقدامات کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید