کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بلدیہ ٹاؤن میں ڈگری کالج سے 19 ڈی روڈ تک اہم شاہراہ کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی اور سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں تفریحی سہولتوں کے فروغ اور سرسبز مقامات میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اس سلسلے میں مسجد حسنات پارک، کوئٹہ ٹاؤن، یوسی۔2،سہراب گوٹھ کے علاقے میں ایک اور پارک کی تعمیر تکمیل کے قریب پہنچ گئی ہے جسے جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،مختلف علاقوں میں پارکس کی بحالی اور نئے تفریحی مقامات کی تیاری پر توجہ دی جارہی ہے سہراب گوٹھ میں تعمیر ہونے والے اس پارک کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو برقرار رکھنا اور اس تسلسل کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا اصل چیلنج ہے۔