کنور نوید کی صحت یابی کیلئے دعائیہ اجتماعات

June 30, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نجی اسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی صحتیابی کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور آیت کریمہ کا ورد کرایا گیا اور خصوصی دعا کرائی گئی،اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں آیت کریمہ کا ورد کرایا گیاجس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے اراکین،مرکزی شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے۔