نوجوان نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی، پولیس اہلکارنے اپنے ہی پستول سے خود کو زخمی کرلیا

June 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سعود آباد صابر کالونی میں واقع مکان میں 25سالہ آفاق نے گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ، مزید تفتیش جاری ہے، دریں اثنا پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں واقع مکان نمبر 373کے رہائشی پولیس کانسٹیبل آصف ولد غلام حسین نے گھر میں اپنے ہی پستول سے پراسرار طور پر فائرنگ کرکے مبینہ طور پر خود کو زخمی کرلیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔