منشیات کے مقدمات میں ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ،اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم

June 30, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمے میں حکم عدولی پر تھانہ مخدوم رشید کے مقدمے میں ملزم اشرف کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 17 جولائی تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ تھانہ پاک گیٹ کے مقدمے میں ملزم عدنان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات برآمد گی کے مقدمے میں ملوث ملزم شہباز کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے منظور کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے خاتون کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بشیر احمد کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 7 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رفیق کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 6 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عامر کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم اظہر عباس کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لیے 6 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم جاوید کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کیلئے 3 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ،جبکہ منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم حشمت علی کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے ، قبل ازیں فاضل عدالت نے جعلی مچلکے جمع کرانے کے مقدمہ میں ملزم ناظم الدین عرف بابر کی عبوری ضمانت پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔