• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہری پانی چوری، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 7 افراد پر مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) نہر ی پانی چوری کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے 7افراد کیخلاف مقدمات درج ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے الزام میں عورت سمیت دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔صدر شجاع آباد پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ میری بیوی کوثر بی بی نے اہلخانہ کو نشہ آور گولیاں دیکر ملزم ارشد کے ساتھ فرار ہوگئی ملزم ارشد نے میری بیوی کو اغوا کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔لاکھوں کی رقم بٹورنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ پولیس نے درج،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،شہری کی فصل کو آگ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام ایک نامزد دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ،موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید