• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30سالہ فاتر العقل خاتون کی مبینہ خود سوزی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقے میں فاتر العقل 30سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ،کوتوالی پولیس کو ریسکیو 1122کے اہلکار نے اطلاع دی کہ پرانی بکر منڈی کی رہائشی فاتر العقل خاتون نائلہ جو ایک ہاتھ سے مفلوج بھی ہے کے ورثا نے بتلایا کہ اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی اور بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ خاتون آگ سے 70فیصد جھلس گئی اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملتان سے مزید