• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ پر بہن بھائی سمیت3بلیک لسٹ افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران بہن بھائی سمیت 3 بلیک لسٹ افرادکو گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز G9-559 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر شارجہ کیلئے شیڈول تھی کہ ایئر پورٹ پر مسافروں کی جانچ پڑتال کے دوران ایف آئی اے نے دو بہن بھائی عبدالستار اور آسیہ مائی کو گرفتار کرلیا جو ڈیرہ غازیخان کے رہائشی تھے جن کے نام بلیک لسٹ میں شامل تھے دوسری کارروائی کے دوران فلائٹ نمبر FZ-326ملتان ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہونی تھی کہ ایف آئی اے مس ریٹا جمیل کو گرفتار کرلیا جو لاہور کی رہائشی تھی خاتون کا نام بھی بلیک لسٹ میں شامل تھا ۔
ملتان سے مزید