لڑائی جھگڑوں میں سمیت5 افرادزخمی ہوگئے

June 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑوں میں خاتون سمیت 5افرادزخمی ہوگئے،اتحاد کالونی کے رہائشی امیر ناصر نے پولیس کو اطلاع دی کہ شرافت علی قریشی وغیری نے میری بہنوں سے بدتمیزی کی اور فائرنگ کر کے بہن فرزانہ کو زخمی کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگیا ،دریں اثنا تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں دلاور،وسیم سعید ، عمران مشتاق ،اوررضوان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیشی سے گھر آرہے تھے کہ عباسپورہ چوک گرڈ سٹیشن کے قریب مخالفین خاور،سلیم وغیرہ نے فائرنگ کردی اور فرارہوگئے جس سے دلاور اور سعید زخمی ہوگئے جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے موضع مانک والا میں ملزم عبدالرسول نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجوں یعقوب اور ماجد کوزخمی کردیا اور فرارہوگیا ، زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔