• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے بغیر کسی اہم آئینی ترمیم کی منظوری ناممکن ہے‘ پی پی ملتان سٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچاور سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر نہ کسی اہم آئینی ترمیم کی منظوری ممکن ہے اور نہ ہی قومی بجٹ کو وسیع سیاسی اتفاقرائے حاصل ہو سکتا ہے،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نئی آئینی ترمیم کے حوالے سے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا، حالانکہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں پیپلز پارٹی کا کلیدی اور فیصلہ کن کردار پوری قوم کے سامنے ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کا دفاع کیا اور آئین میں ایسی ترامیم کیں جن سے وفاق مضبوط اور صوبے بااختیار ہوئے،پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور پارلیمانی بالادستی کیلئے سرگرم عمل ہے۔
ملتان سے مزید