ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس، 8 افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری،تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ ملتان کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کیٹیگریز میں 8 افسران و ملازمین کی ترقی کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں شیخ عمران حسین کو اسسٹنٹ (سکیل16) سے سپرنٹنڈنٹ (سکیل 17) ، مجاہد حسین ہاشم کو سپرنٹنڈنٹ (سکیل17) سے اسسٹنٹ سیکرٹری / اسسٹنٹ کنٹرولر (سکیل17) کے عہدے پر پروموٹ کرنے کی منظوری دی گئی،اسی طرح سید محمد فہد علی شاہ بخاری، احمد ولید، محمد جاوید، اللہ بخش اور فیاض رسول کو سینئر کلرک (سکیل14) سے اسسٹنٹ (سکیل16) کے عہدے پر ترقی جب کہ محمد جاوید نعیم بھٹی کو سینئر ڈیٹا انٹری آپریٹر (سکیل14) سے ڈیٹا انٹری سپروائزر (سکیل16) کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری بھی دی گئی ۔