• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ’’الیکٹرانک فضلہ مینجمنٹ” کے موضوع پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبۂ مٹی و ماحولیاتی سائنسز کے زیر اہتمام “الیکٹرانک فضلہ مینجمنٹ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،عالمی بینک کے ویسٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ پروفیسر طاہر عمران قریشی سیمینار کے مہمانخصوصی تھے، پروفیسر طاہر عمران قریشی نے الیکٹرانک فضلے کی اقسام، اس کے مؤثر انتظام کے لیے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی جدید تکنیکوں، اور الیکٹرانک فضلے کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کے جدید طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سیکنڈ میں ایک ٹرک کے برابر الیکٹرانک فضلہ سمندر میں پھینکا جا رہا ہے، جس کے باعث موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی نظام شدید متاثر ہو رہے ہیں، سیمینار میں فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر آیتا عمر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید