ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کبیروالا، فرید کوٹ جہانیاں بائی پاس اور وجھیانوالا میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے،ناقص اشیاء تلف ،مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے فرید کوٹ جہانیاں بائی پاس اور 5 کسی کبیروالا میں 2 فوڈ پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا، خام اشیاء میں حشرات، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر پاپڑ فیکٹری کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ،اچار کی تیاری کیلئے چائنہ نمک اور گلے سڑے آموں کا استعمال کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو 50 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا 67پندرہ ایل وجھیانوالا میں غیر قانونی واٹر پلانٹ پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف برانڈ کے نام سے پانی کی نقلی پیکنگ کی جارہی تھی،فوڈ سیفٹی ٹیم نے 1200لیٹر پانی کی بوتلیں اور 4کلو پیکنگ مٹیریل قبضے میں لے کر واٹر پلانٹ کو بند جبکہ مالک کیخلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ۔