ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 30 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد اور قطب پور کے علاقے میں خضر ندیم کے موبائل فونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹار مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں وسیم سے دو ڈاکو دو موبائل فونز چھین کر لے گئے، تھانہ صدر کے علاقے میں بلال سے ڈاکوؤں نے تین موبائل فونز چھین لیے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں غلام عباس کی نقدی و موبائل فون،سٹی شجاع آباد کے علاقے میں کاشف، اکرم کے موبائل فونز صدر شجاع آباد کے علاقے شہزاد کی نقدی وآٹھ ماشے زیورات، راجہ رام کے علاقے غفور کی سولر پلیٹیں، سہیل نون کا ٹیوب ویل کی موٹر، صدر جلالپور کے علاقے میں رب نواز کی بکریاں، ایوب کی موٹر سائیکل، فیاض احمد کی بکریاں، نیو ملتان کے علاقے میں منیر احمد کا سامان، شاہ رکن عالم کے علاقے میں احمد کی موٹر سائیکل،سیتل ماڑ ی کے علاقے میں ذوالقرنین کا موبائل فون، الطاف کا میٹر بجلی جعفر عباس کا سامان بدھلہ سنت کے علاقے ارشد کی نقدی و انورٹر حرم گیٹ کے علاقے اجمل کا موبائل گلگشت کے علاقے اقتدار کی نقدی 8لاکھ 50ہزار فرحان کی بیٹری بی زیڈ کے علاقے سہیل کا سامان کوتوالی کے علاقے عمر کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے ظفر کا سامان صدر کے علاقے ممتاز کا میٹر بجلی کینٹ کے علاقے رفیق کی موٹرسائیکل جلیل آباد کے علاقے سجاد کا موبائل قطب پور کے علاقے غلام مرتضی کا ایمپلی فائراور ممتاز آباد کے علاقے تصور بی بی کی بکریاں چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔