ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج،ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، کینٹ پولیس نے ملزمان منیب وغیرہ سے 1500لیٹر شراب ،ملزم شنا سے 1220گرام ہیروئن ،ملزم عبداللہ سے 1060گرام آئس، مظفر آباد پولیس نے ملزم رحمن خالد سے 10لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم اقبال سے 30لیٹر شراب، ملزم آصف سے 90لیٹر شراب ،ملزم فیاض سے 120لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم عمران سے 10لیٹر شراب، ملزم کاشف سے 10لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم وسیم سے 20لیٹر شراب ،صدر پولیس نے ملزم ناصر سے 15لیٹر شراب ،نیوملتان پولیس نے ملزم عبداللہ خان سے 20لیٹر شراب ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم صابر سے 1110گرام چرس جب کہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم صغیر احمد سے 2860گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،شہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، گلگشت پولیس کو سیف نے بتایا کہ ملزم شاہنواز نے 10لاکھ 60ہزار کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا ،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے قتل کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے حراستی ملزمان کی ٹک ٹاک بنانے اور فرار کرانے کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے چار مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور پسٹلز مع گولیاں برآمد کر لیں۔