ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن پٹواریان تحصیل صدر ملتان کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز تحصیل صدر میں راؤ ندیم احمد تبسم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ گیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک اسی طرح احتجاج جاری رہے گا، احتجاجی مظاہر ہ میں ضلعی صدر ملک غضنفر عباس ،صدر تحصیل سٹی عاصم شکور راؤانتظار علی،ملک اسلم بو ہنہ،کامران نیازی، اسحاق پٹواری،آصف شاہ ،نوری احسن، مصطفے کھادل جنرل سیکرٹری و دیگر پٹواریان نے شرکت کی۔