ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل ترسیل جاری رہے گی،چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر اعلیٰ انتظامی افسران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لیے پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں خدمات سرانجام دیں گے، عیدقربان کی26 تا 29 مئی 2026ء تک سرکاری تعطیلات میں چیف انجینئرز/منیجرز موجود رہیں گے جبکہ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں کے افسران اپنے اپنے اضلاع میں قائم کردہ سرکل کنٹرول رومز میں بجلی فراہمی کی نگرانی کریں گے۔