• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ قاضی نادر حسین علوی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) علامہ قاضی نادر حسین علوی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ، ان کا انتخاب گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن میں خفیہ رائے دہی کے ذریعے کیا گیا، نومنتخب صدر سے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا ، اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، مرکزی سیکرٹری یوتھ مولانا تصور مہدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضو ی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں جنوبی پنجاب سمیت چھوٹے یونٹس کے حق میں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں سے عوام دوست بجٹ کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے، یہاں عیش حکمران کرر ہے ہیں جبکہ ٹیکسز عام عوام دے رہی ہے۔
ملتان سے مزید