ملتان ( سٹاف رپورٹر) اغوا کے مقدمہ کے مدعی اور ملزمان کا کچہری کے باہر جھگڑا کرنے کے الزام میں پولیس نے 10افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، چہلیک پولیس کے اے ایس آئی ارشد نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 15اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ افراد کچہری کے باہر سڑک پر تیز دھار آلات چھریوں و آہنی سریا وغیرہ کے ساتھ جھگڑا کررہے ہیں موقع پر پہنچا تو ملزمان مقبول ، تسلیم ، شاکر ،رفیق وغیرہ آپس میں تیز دھار آلات سے لڑائی جھگڑا کررہے تھے دونوں فریقین تھانہ سیتل ماڑی میں درج اغوا کے مقدمہ مدعی اور ملزمان تھے جن کا آپس میں مقدمہ کا تنازعہ سامنے آیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔