• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی کے موقع پر ضلع ملتان میں دفعہ 144نافذ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی طرح عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع ملتان میں بھی دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 مئی سے 2 جون 2026 تک قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی جب کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کی آلائشیں، اوجھڑیاں اور دیگر فضلہ نالوں، مین ہولز اور ڈرینج سسٹم میں پھینکنے پر بھی پابندی ہوگی۔ عید ایام کے دوران نہروں، دریاؤں، جھیلوں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ملتان سے مزید