ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے شاہین آباد ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور مسافروں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی بارے اقدامات کا آغاز کر دیا، ڈی ایس ریلوے ملتان محمد خالد خان نے ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران پر مشتمل ٹیم کو شاہین آباد ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے سرگودھا روانہ کیا، ٹیم نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا سے ملاقات کی، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے شاہین آباد ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ علاقے میں قائم سٹون کریشنگ انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مال گاڑی چلانے کے امکانات کا جائزہ لیا ،ریلوے حکام نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین آباد ریلوے سٹیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، جہاں کشادہ ویٹنگ ایریا، بہتر بیٹھنے کے انتظامات، صفائی کے مؤثر نظام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔