پشاورمیں تاجروں کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات

June 30, 2022

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں متعین افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنا بڑی بات ہے اور ہر کسی کو چاہیے کہ ان حالات میں افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ مدد کریں وہ پشاور میں گزشتہ روز تاجروں کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے جمع کردہ فنڈ اور عطیات کی وصولی کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر صراف ملک عبداللہ اور پریس اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر ظفر خٹک نے حافظ محب اللہ کو زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے نقد رقم اور دیگر عطیات حوالے کیے ملک عبد اللہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغانستان کے متاثرین کیلئے پشاور کے تاجروں نے لاکھوں روپے کی رقم اکھٹا کرکے ثابت کر دیا کہ دونوں ملکوں کے عوام اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ ظفر خٹک نے کہا کہ پشاور کے تاجروں نے افغانستان کے عوام کو اپنا سمجھ کر مدد کی اور کوشش کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے حافظ محب اللہ نے پشاور کے تاجروں اور عوام کو شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور فلاحی اداروں نے افغانستان کی حکومت اور متاثرہ عوام کی بڑی مدد کی اور ثابت کر دیا کہ دونوں ممالک آپس میں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی و غم میں شریک ہیں