کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

July 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 27سالہ محمد علی قریشی جاں بحق ہوگیا ، قیوم آ باد اختر کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 38سالہ کامران جاں بحق ہوگیا ، ڈیفنس فیز8میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار کاشف گل زخمی ہوگیا ، دریں اثنا لانڈھی فیوچر کالونی میں ہوٹتل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20 سالہ وسیم شاہ ، میمن گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شیراز جبکہ نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک کے قریب کرنٹ سے 32سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوا۔