میگھن کے خوفزدہ کرنے کے دعوؤں سے نمٹنے کے طریقہ کار کی تفتیش خفیہ رہے گی

July 01, 2022

لندن(پی اے ) بکنگھم محل کے ایک سینئر ذریعے نے بتایا ہے کہ ڈچز آف سکیس میگھن کی جانب سے محل کے عملے کوخوفزدہ کرنے کے دعووں سے نمٹنے کے طریقہ کار کی تفتیش پرائیوٹ یعنی خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خوفزدہ کرنے کے ان دعووں کا جائزہ لینے اور اس کی تفتیش کاسلسلہ مارچ 2021میں شروع ہوا تھا لیکن اس کے نتیجے میں کی جانے والے کسی تبدیلی کو عام نہیں کیا جائے گا۔ذریعہ نے بتایا ہے کہ جن لوگوںنے اس میں حصہ لیا وہ اسے راز میں رکھنے کے پابندہوں گے ،ڈچز نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔شاہی محل کے ذریعہ نے بتایا ہے کہ اس تفتیش کی وجہ سے پالیسیوں اور طریقہ کار میں تبدیلیاں کی گئی ہے اور شاہی فیملی کے تمام ارکان اور محل کے عملے کے تمام ارکان کو ان سے آگاہ کردیاگیاہے ،ان تبدیلیوں کامقصد شاہی محل میں عملے کی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنا ہے۔لیکن جوتبدیلیاں کی گئی ہیں انھیں عام نہیں کیاجائے گا ،اطلاعات کے مطابق میگھن سے متعلق خوفزدہ کرنے کے دعووں کی تفتیش کے دوران محل کے سابق اور موجودہ عملے کے بیانات لئے گئے ،بکنگھم محل کے تفتیش کاروں نے دعویٰ کیاہے کہ میگھن عملے کو خوفزدہ کیا ،جبکہ میگھن خوفزدہ کرنے سے متعلق رپورٹ پر افسردگی کا اظہار کیا ہے محل کے ذریعہ نے کہاتے ہوئے کہ ہر ایک کو سمجھنا چاہئے کہ ایچ آر کے معاملات انفرادی اور پرائیوٹ ہیں اور جن لوگوں نے اس جائزہ میں شرکت کی ہے وہ اسی بنیاد پر کی ہے اس لئے اسے خفیہ رکھناایک حق ہے۔محل کی تفتیش جس میں ایک بیرونی قانونی ٹیم کو بھی استعمال کیا گیا ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک ای میل کے اشاعت کے بعد شروع کی گئی تھی جس میں الزام لگایاگیاتھا کہ شاہی عملے کو خوفزدہ کرکے نکالا گیا ،ڈچز آف سسیکس کے نمائندے نے اس تازہ ترین پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن گزشتہ سال جب یہ تفتیش شروع کی گئی تھی تو انھوں نے الزامات مسترد کردئے تھے اور کہاتھا کہ قطعی ناانصافی ہے کہ جب ڈچز کوخود خوفزدہ کی جارہاتھا اس وقت بھی انھوں نے ان لوگوں کی بھرپور مدد کی جو درد اور صدمے سے دوچار تھے ۔ خوفزدہ کرنے کے یہ دعوے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے اوفرا ونفرے کو دئے گئے متنازعہ انٹرویو کے نشر ہونے کے چند دن بعد سامنے آئے تھے۔ خیال کیاجاتاہے کہ اس ریویو کا نتیجہ تاج برطانیہ کیلئے سرکاری فنڈنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ میں شائع کیاجائے گا۔