کرکٹ کیمپ میں سینیریو میچ، آج آخری دن

July 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پنڈی اسٹیڈیم میں دوسرا سینیریو میچ کھیلا گیا۔ جس میں فواد عالم نے 53 ،آغاسلمان نے 69،بابراعظم نے44، سعود شکیل 40، عبداللہ شفیق نے 24رنز اسکور کیے۔ سرفراز احمد نے 51 اور محمد نواز نے54رنز بنائے۔ سلمان آغا ، یاسرشاہ، نعمان علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ جمعے کو ڈھائی گھنٹے طویل آخری پریکٹس سیشن کرےگا ۔