حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلئے اٹلی سے آج لاہور پہنچوں گی، جگنو محسن

July 01, 2022

اوکاڑہ(وارث حیدری)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا کہ میں تواپنے قائد نوازشریف کے حکم پر اپنی والدہ محترمہ کی تدفین کے دوسرے روز صف ماتم چھوڑ کر حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پنجاب اسمبلی پہنچ گئی تھی،بیرون ملک کا سفر تو کوئی اہمیت نہیں رکھتا،میں پوری کوشش کے ساتھ آج لاہور پہنچ کر اپنے قائد میاں نوازشریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات کی تعمیل میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلئے آج اٹلی سے لاہور پہنچوں گی۔