رانا شمیم توہین عدالت کیس، سماعت نہ ہوسکی

July 01, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدم دستیابی کے باعث سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی شائع کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ جمعرات کو مذکورہ کیس کی سماعت ہوناتھی جو چیف جسٹس اطہر من اللہ کے رخصت کے باعث نہ ہو سکی۔ مقدمے کی سماعت کیلئے نئی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔