حکومت ختم کرتے کرتے گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

July 01, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے،پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔