پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام کیپ اسٹون ایکسپو کا افتتاح

July 01, 2022

لاہور(خبرنگار) ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کو تحقیق، ٹیکنالوجی کے استعمال اور انڈسٹری اور اکیڈمی کے روابط کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ انڈسٹری اور اکیڈمی کے فرق کو پر کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایچ ای ڈی نجف اقبال نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں انجینئرنگ کیپ اسٹون ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔