کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

July 01, 2022

کوئٹہ( نیٹ نیوز) محکمہ موسمیات نے یکم سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، تھر پارکر اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، موسلا دھار بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے خطرات ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، امکانی بارشوں سے کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔