کوئٹہ( پ ر) سیاسی و قبائلی رہنماءحاجی میر محمد اسحاق لہڑی نے کہا ہے کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی سیاست کسی عارضی اقتدار، وزارت یا چند سرکاری عہدوں کی محتاج نہیںاس وقت اگر کسی سیاسی رہنماءکوعوام کی حمایت حاصل ہے تو وہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کو ترجیح دی ہےعوامی طاقت کا معیار اقتدار ، سرکاری عہدہ اور حکومتی وسائل نہیں عوامی طاقت سے مراد عوام کا اعتماد، سیاسی قد، نظریہ اور بغیر کسی سرکاری سہولت کے لوگوں کا اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہونا ہے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی جب کوئٹہ میں عوامی رابطہ مہم کے ذریعے لوگوں کے پاس جاتے ہیں تو چند ہی پروگراموں میں عوام کی بڑی تعداد کا جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی طاقت صرف ان کو ہی حاصل ہے۔