کوئٹہ ( پ ر ) اسکاؤٹنگ کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں نے گورنر بلوچستان و چیف اسکاؤٹس بلوچستان اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان بوائز اسکاؤٹس میں محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ افراد کو غیر قانونی طریقےسے تعینات کرنے کانوٹس لیاجائے انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ سراسر رضاکارانہ فلاحی تنظیم ہوتی ہے اگر اس تنظیم میں غیر قانونی حربے استعمال کیے جائیں گے تو رضاکاروں پر اس کا برا اثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کئی سال سے ادارے کی سپریم باڈی صوبائی کونسل کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے۔