• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے پر 11 دکاندار گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی کی نگرانی میں صدر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آٹے کی مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران آٹا ڈیلرز، ریٹیلرز اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور سرکاری نرخ ناموں کی جانچ کی گئیمقررہ نرخ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 11 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید