• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریٹرن اسکیم سے متعلق آگاہی اور رابطہ مہم تیز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ نےصوبائی دارالحکومت کے چھوٹے دکانداروں میں ٹیکس ریٹرن اسکیم سے متعلق آگاہی اور رابطہ مہم تیز کردی۔شہر مختلف زونز میں تقسیم،آگاہی ٹیمیں تشکیل تفصیلات کے مطابق فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےریٹیلر اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں آر ٹی او کوئٹہ کے مختلف زونز کے نامزدافسران و ملازمین مارکیٹوں میں دکانداروں سے ملاقاتیں کرکے انہیں ٹیکس اسکیم اور ریٹرن جمع کرانے کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔آر ٹی او کوئٹہ کے مطابق زون ون کی جانب سےشاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کے تحت باچا خان چوک، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ، سریاب روڈ، طوغی روڈ، سریاب روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں دکانداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ترجمان ایف بی آرکے مطابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو بلوچستان عبدالمالک درانی کی خصوصی ہدایات پر آگاہی مہم جاری ہےجبکہ متعلقہ کمشنرز اپنے اپنےزونز میں ٹیموں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیںچھوٹے دکانداروں اور ٹیکس حکام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی اور اس سلسلے میں انجمن تاجران اور کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر سے بھی تعاون طلب کیا گیا ہے جبکہ مہم کے دوسرے مرحلے میں اندوروں صوبہ آگاہی مہم شروع کی جائےگی۔
کوئٹہ سے مزید