• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن پولیس کے متعدد افسران اور اہلکار معطل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محمکہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کو مبینہ طور پر تنگ کرنے اور رشوت خوری کے الزامات پر چمن پولیس کے متعدد افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بارڈر ہولڈنگ کیمپ کے انچارج اور ماسٹر پلان چوکی کے انچارج افسر کو بھی معطل کیا گیا ہےاسی طرح کوژک ٹاپ چوکی کے انچارج اور دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا ہے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید