• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر کلمتی اسپورٹس فیسٹیول ، کوہ بن مدرسہ فٹبال کلب کی جیت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2026 کا پانچویں روز کوہ بن مدرسہ فٹبال کلب گوادر اور بحریہ ماڈل کالج گوادر کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا پنالٹی ککس کی بنیاد پر کوہ بن مدرسہ نے یہ میچ جیت کر اپنے نام کرلیا اس موقع پر مہمانِ خصوصی گوادر کے سینئر کھلاڑی غفور مہر تھے جبکہ ان کے ہمراہ کمیٹی ارکان اوردیگر معزز اساتذہ اور شخصیات بھی موجود تھیں مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
کوئٹہ سے مزید