سینئر صحافی ایاز امیر نے عمران خان کو ان ہی کی تقریب میں کھری کھری سُنادیں

July 01, 2022

سینئر صحافی ایاز امیر کی عمران خان پر تنقید

سینئر صحافی ایاز امیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان ہی کی تقریب میں شدید تنقید کردی۔

صحافی ایاز امیر نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب جو کھلواڑ ہوچکا ہے اُس میں عمران خان کا بھی حصہ ہے۔

ایاز امیر نے کہا کہ ہمیں تو بتایا گیا تھا کہایسا کپتان ہے، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا۔

عمران کا اب بھی جنرل باجوہ سے رابطہ؟


اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نے تو پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا۔

دوسری جانب صحافی ایاز امیر کی تنقید کے جواب میں عمران خان مسکراتے رہے۔