لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 30 تارکین وطن لاپتہ

July 02, 2022

طرابلس (نیوزڈیسک) لیبیا کے ساحل سے دور چھوٹی کشتی غرقاب ہو گئی،جس میں 30 افراد سوار تھے۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز نے بتایا کہ کشتی وسطی بحیرہ روم کے خطرناک راستے سے گزر رہی تھی۔ ڈوبنے والی کشتی میں 5خواتین اور 8بچوں سمیت 30افراد سوار تھے۔ ایم ایس ایف نے بتایا کہ اس کی ایک ٹیم غرقاب ہونے والی کشتی تک پہنچ گئی ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ انسانی سمگلروں نے جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل سیاسی عدم استحکام کے شکار لیبیا کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔ وہ ہزاروں افراد کو بحیرہ روم کے خطرناک راستے کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپی ملکوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔